ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل؛ ساحلی پٹی پر تیز بارش اورسمندر میں  اونچی لہروں کا امکان : محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ اترنے کی جاری کی ہدایت

بھٹکل؛ ساحلی پٹی پر تیز بارش اورسمندر میں  اونچی لہروں کا امکان : محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ اترنے کی جاری کی ہدایت

Fri, 24 Jun 2022 18:39:33    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ جون(ایس اؤ نیوز)ساحلی پٹی پر مانسون رفتار پکڑتےہی جون 25کی رات تک کرناٹکا  کی ساحلی پٹی پر فی گھنٹہ 40سے 50 کلو میٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔ مغربی سمندر میں تین سے 3.2میٹر اونچی لہریں ساحل سے ٹکرانے کی جانکاری محکمہ موسمیات نے دی ہے۔ آج جمعہ کو بھی صبح سے آسمان ابرآلود رہا اور  وقفے وقفے سے موسلادھار  بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق ساحلی پٹی کے ماہی گیروں سےکہاگیا ہے کہ وہ 25جون کی رات تک سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے  نہ جائیں۔  اگلے تین چار دن آرینج الرٹ کا اعلان کیاگیا ہے۔ 115.6ملی میٹر سے 204.4ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان جتایاگیاہے۔

ساحلی پٹی پر پچھلے دو دنوں  سے بارش کی رفتار تیز اور دھیمی رہی ہے۔ کبھی کبھی رک بھی جاتی ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں تیز رفتار ی کے ساتھ بارش برستی رہی ہے۔ ہوا اور بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر رہائشی مکانوں کو نقصان  پہنچنے کی خبر ہے۔ اُڈپی تعلقہ کے اتراڑی دیہات میں چئیترا ایس راؤ نامی کا گھر مکمل منہدم ہوگیا ہے۔ ڈھائی لاکھ روپیوں سے زائد نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح تعلقہ کے مختلف دیہات میں بھی کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: